21 جولائی، 2019، 4:39 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83405346
T T
0 Persons
ایرانی خواتین اور مردوں کی کراٹے ٹیم ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی

تہران، ارنا – ایرانی مردوں اور خواتین کی کراٹے ٹیموں نے ازبکستان میں منعقدہ ایشیائی کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

ایرانی مردوں کی ٹیم نے ترکمانستان اور قازقستان کی ٹیموں کو 3-0 کے نتیجے کے ساتھ جارحانہ شکست دے کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

ایرانی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم کو بھی 3-0 کے نتیجے کے ساتھ شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

ایرانی ٹیم نے سیمی فائنل مرحلے میں اپنے روایتی حریف جاپان کے ساتھ میچ میں برابری حاصل کرتے ہوئے درجہ بندی میں فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

ایرانی مردوں کی ٹیم اتوار کے روز سعودی عرب کی ٹیم کے خلاف میچ کرے گی.

ایرانی خواتین کی ٹیم نے اردن اور چین کی ٹیموں کو شکست دے دی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی.

ایرانی خواتین کی کراٹے ٹیم نے فائنل مرحلے میں جاپان کے ساتھ میچ کرے گی.

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی خاتون کھیلاڑی "طراوت خاکسار" نے 55 کلوگرام کی کیٹیگری میں ازبک حریف کیخلاف کھیلے جانے میچ کو 7-0 نتیجے کیساتھ جیت کرکے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

 اس کے علاوہ مردوں کے حصے میں ایرانی کھیلاڑی "ذبیح اللہ پور شیپ" نے 84 کلوگرام کی کیٹیگری میں اردن کی حریف کو ہرا دے کر ایک طلائی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق سولویں ایشیائی کراٹے مقابلوں کا 19 جولائی سے 33 ممالک کے 340 کھیلاڑیوں کی شرکت سے ازبکستان کے شہر تاشقند میں آغاز کیا گیا۔

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .